سندھ میں آباد بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کو شناخت سے محروم رکھنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ووٹ بینک پر ڈاکے کے مترادف ہے. بلال اعجاز شفیع

سندھ میں آباد بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کو شناخت سے محروم رکھنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ووٹ بینک پر ڈاکے کے مترادف ہے. بلال اعجاز شفیع

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ سندھ میں بسنے والے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ اور ووٹ رجسٹر یشن میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے میاں محمد نواز شریف کے ووٹ بینک پر ڈاکے کے مرتکب ہو رہے ہیں. کراچی کے حلقہ NA۔239 کے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے 1993 اور 1997 میاں میاں محمد نواز شریف کے معتمد ساتھی میاں اعجاز شفیع کو دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب کرکے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ اپنے جذباتی لگاؤ کا ثبوت دیا تھا جس کا تسلسل توڑنے کے لئے کراچی سمیت سندھ میں آباد بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ کے اجرا اور ووٹ رجسٹریشن میں سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں. . میاں بلال اعجاز شفیع نے اپنے دفتر میں پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی کے صدر شیخ محمد سراج ، مرکزی رہنما عطا اللہ، جہانگیر فقیر، مقصود عالم ، ملا نوردین، مسعود الرحمن بچو کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں کہا کہ بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کا ووٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد کا ووٹ ہے جسے کسی صور ت ضائع نہیں ہونے دیں گے. تھے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرحوم رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع کی کوششوں سے1999 میں سابقان مشرقی پاکستان کی شہریت کے حوالے سے بننے والی خصوصی کمیٹی کے اراکین محترم قیصر احمد شیخ اور محترم صفدر رحمن صاحب کے توسط سے بنگلہ نڑاد پاکستانیو کی شہریت کا مسئلہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اراکین کے سامنے پیش کیا جائے گا. پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی سمیت سندھ بھر میں اپنے ووٹرز کے حقوق اور ان کے مسائل کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے جن میں کراچی کے حلقہ NA۔239 کے ووٹرز خصوصا سابقا ن مشرقی پاکستان بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈز اور ووٹر لسٹوں میں بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کے ووٹ کا اندراج سر فہرست ہے. میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محترم احسن اقبال اور چےئرمین نادرا کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ووٹ بینک پر ڈاکے کی کوششوں کا تدارک کرنا چاہئیے .عوام کے محبوب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بھی ان کے چاہنے والے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کی قومیت اور ووٹ کے اندراج کے سنگین مسائل سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہے . میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ جس طرح دنیا نے مشرقی اور مغربی جرمنی کو متحد ہوتے دیکھا ان شا اللہ اسی طرح قائد اعظم محمد علی جنا ح کے پاکستان کو دوبارہ متحد کرنے کا معجزہ دورحاضر کی کرشماتی شخصیت میاں محمد نواز شریف کے ہاتھوں رونما ہوگا اور بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کی قربانیاں اور پاکستان سے محبت رنگ لائے گی.

/ حالیہ خبریں

Share the Post